لکھنؤ( نامہ نگار) مڑیاؤں علاقے میں رہنے والے ایک کاشتکار کی لاش پیر کی دوپہر ایک باغ میں درخت سے لٹکتی ملی۔ پولیس کا کہناہے کہ کاشتکارنے پھانسی لگاکر اپنی جان دی ہے۔ مڑیاؤں کے دھوبیلا گاؤں کا باشندہ ۳۰ سالاکاشتکار اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا تھا بتایا جاتا ہے کہ پیر کی شب وہ گھر سے شہر جانے کی بات کہہ کرنکلاتھا۔
اس بعد وہ گھر نہیں پہنچا دوپہر کوگاؤں کے لوگوں نے ونود کی لاش دگور کے رہنے مہیندر سنگھ کے باغ میںدرخت سے لٹکتی ملی۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کرکے لاش کو طبی معائنے کیلئے روانہ کردیا۔ونود نے خودکشی کیوںکی فی الحال اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ونود کے کنبے میں بیوی کے علاوہ ۵ بچے ہیں۔