ستنا:مدھیہ پردیش کے ستنا شہر کے کول گواں تھانہ حلقہ کے ٹکریا ٹولا میں کالج کی ایک طالبہ نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق بی اے سال دوم کی طالبہ مالتی گپتا (20) نے کل اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔
خود کشی کی وجوہات کا اب تک پنہ نہیں چل سکا ہے ۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے اس کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔