نئی دہلی:بلیک منی(انڈسکلوزڈفارن انکم اینڈ اسیٹس) اینڈ امپوزیشن آف ٹیکس ایکٹ ۔ 2015 کے تحت تین ہزار 770 کروڑ روپے کی مالیت کے کالے دھن اور غیر ملکی اثاثہ جات کے 638 اعلان نامے موصول ہوئے ہیں تاہم ان اعدادوشمار میں تصحیح کی غرض سے تبدیلی بھی ہوسکتی ہے ۔یہ اعلان نامے وصول کرنے والے افسر مجاز نے 30 ستمبر 2015 کی نصف شب تک مسلسل کام کیا ۔علاوہ ازیں ان اعلانات کے وصولی کے لئے ای ۔فائلنگ پورٹل بھی نصف شب تک کھلارہا۔ان رقوم پر 30 فیصد جرمانہ اور30 فیصد کی ٹیکس کی ادائیگی 31دسمبر 2015تک کرنی ہوگی۔اس کام کے لئے معین کئے جانے والے محکمے نے یکم جولائی 2015 سے تیس ستمبر 2015تک مسلسل کام کیا ۔