نئی دہلی:ہندوستانی ٹیلی مواصلات نگراں ادارہ ٹرائی کال ڈراپ پر صارفین کو معاوضے کے سلسلے میں آئندہ ۱۵اکتوبر تک اپنی سفارشات پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ آئندہ کچھ دنوں میں خدمات اعلانیہ بھی جاری کرے گا۔ جس میں اس سورتحال کے اسباب کے بارے میں معلومات فراہم کرائی جائے گی۔ ٹرائی نے آج اس مسئلہ پر ایک مذاکرے کا اہتمام کیا جس میں موبائل آپریٹروں اور صارفین گروپ سمیت تمام شراکت داروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ٹرائی کا چیئر مین آر ایس شرما نے بتایا کہ ہم درمیان میں ہی کال کٹ جانے پر صارفین کےلئے معاوضے سے متعلق سفارشات ۱۵ اکتوبر تک پیش کریں گے۔ متعلقہ شراکت داروں میں آج مذاکرے میں شرکت کی اور تمام مسائل پر اپنے تحریری رد عمل پانچ اکتوبر تک دے سکتے ہیں۔
مسٹر شرما نے کہا کہ نگراں ادارہ آئندہ کچھ روز میں خدمات کے سلسلے میں ایک اعلانیہ بھی جاری کرے گا جس میں کال ڈراپ کے اسباب کے بارے میں بتایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم اعداد و شمار کی بنیاد پر کال ڈراپ کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ اس قدم سے صارف کو یہ طے کرنے میں آسانی ہوگی کہ وہ کس حلقے میں کس آپریٹر کی خدمات بہتر ہیں۔