نئی دہلی: کانگریس نے وزیر مواصلات روی شنکر پرساد پر کال ڈراپ کے مسئلے کو روکنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے انہیں کابینہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ترجمان شکیل احمد نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ کال ڈراپ کی صورت حال روز بروز بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور اس محکمہ کے وزیر اس مسئلہ کوروکنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہیں وزیر بنے تقریباََ ڈیڑھ برس ہوگئے ہیں لیکن لگتا ہے کہ ان کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ ایسے وزیر کو کابینہ سے برخاست کیا جانا چاہئے ۔
خیا ل رہے کہ وزیر اعظم مودی نے بھی چند دنوں قبل کال ڈراپ کے مسئلے پر تشویش کااظہار کیا تھا ۔اس کے بعد مسٹر پرساد نے کہا تھا کہ جلد ہی اس مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔