لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بی جے پی کو اترپردیش میں نمبر ایک پر لانے کیلئے انچارج امت شاہ بوتھ سطح پر کوششیں کریں گے اسی لئے انہوں نے ’بوتھ جیتو چناؤ جیتو‘ کا منصوبہ بنایا ہے۔ وہ اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پُر عزم ہیں۔ امت شاہ نے اس سلسلہ میں مسودہ تیار کر لیاہے جس کو جلد ہی مرکزی کمیٹی کو سونپ دیاجائے گا۔ بی جے پی کارکنان کو بس ایک ہی بات بتائی جا رہی ہے کہ بوتھ جیتو چناؤجیتو ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ایسے کارکنان جنہوں نے پہلے پارٹی کیلئے بے لوث کام کیا ہو مگر بعد میں کسی وجہ سے الگ ہو گئے ہوں ان کو پارٹی کے کام کیلئے تیار کرنے کیلئے اور تنظیم میںان کو ترجیح دینے کیلئے اعلیٰ رہنماؤں سے غور و خوض کی بات کہی گئی ہے۔