لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ کانٹھ میں آئندہ ۲۶؍جولائی کو ریاستی کانگریس کمیٹی کی جانب سے نکالے جانے والے امن مارچ کے سلسلہ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نئی دہلی واقع دفتر میں ایک میٹنگ ہوئی۔ مذکورہ میٹنگ کے سلسلہ میں اطلاع دیتے ہوئے پارٹی کے ریاستی کمیونکیشن شعبہ کے چیئر مین ستیہ دیو ترپاٹھی نے بتایا کہ کانٹھ میں بی جے پی کے مارچ کے خلاف کانگریس ایک امن مارچ کا اہتمام کرے گی۔
امن مارچ میں قومی جنرل سکریٹری و ریاست کے انچارج مدھو سودن مستری، ریاستی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری، اسمبلی میں کانگریس لیڈر پردیپ ماتھر ، کانگریس ایم ایل سی نصیب پٹھان اور مغربی یو پی کے ممبران اسمبلی و کارکنان شامل ہوں گے۔