کانپور (نامہ نگار ) حکومت ہند کے ادارے دینا بینک کی قدوائی نگر کی شاخ کا افتتا ح رکن اسمبلی اجے کپور ،سابق رکن پارلیمنٹ اشوک چند یل نے مہمان خصوصی ڈائریکٹر دینا بینک وجے کپور ،جنرل منیجر ایم کے شرما ،دھننجے کمار ،اچل گپتا کی موجودگی میں شمع روشن کرکے فیتہ کارٹ کر کیا ۔اس موقع پر اجے کپور نے اپنے افتتاحی خطاب میں بینک کے
روشن مستقبل کی تمنا کرتے ہوئے قدوائی نگر شاخ کے ذریعے عوام کی خد مت اور اقتصادی ترقی کے لئے دینا بینک کے عزم کو دہرایا ۔
ڈائریکٹر دینا بینک وجے کپور نے کہاکہ دینا بینک اتر پردیش میں تیزی سے آگے بڑھا رہاہے ۔انہوں نے کہا اس ماہ کی آخر تک ریاست میں چار مزید نئی شاخیں کھولنے کا منصوبہ ہے ۔دھننجے کمارنے کہاکی قدوائی نگر میں بینک کی نئی شاخ کھلنے سے مقامی لوگوں کو سبھی طرح کی بینکنگ سہو لیتیں فراہم جاسکیں گی۔دینا بینک ہائو سنگ اور کار قرض کے ساتھ ٹریکٹر قرض ۲۵ء ۱۰فیصد سالانہ شرح سود پر فراہم کرارہاہے ۔ساتھ ہی مذکورہ سبھی قرضوں پر ۳۱ مارچ ۲۰۱۴تک پروسیس فیس میں صد فیصد رعایت ہے۔