کانپور (نامہ نگار)کانپور میں بی ایس پی نے کامیابی حاصل کرنے کے لئے پوری طاقت صرف کردی ہے۔ جبکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی نے کوئی ریلی نہیں کی تھی۔لیکن اس مرتبہ پارٹی کی صدر مایاوتی کا پروگرام ایک ماہ قبل ہی طے کرلیا گیاہے۔پارٹی نے اس کے لئے تیاریاں شروع کردی ہے اور دیگر پارٹیوں کے لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں ۔
کانپور سے بی ایس پی کے امیدوار سلیم احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ اپنی شکست کو یقینی دیکھ کر مرکزی کوئلہ وزیر انہیں ٹکٹ نہ ملنے کی افواہ پھیلارہے ہیں۔
بی ایس پی کے ضلع صدر نے بتایا کہ ۱۷؍اپریل کو بی ایس پی صدر مایاوتی برجندسروپ پارک میں عوامی جلسہ کو خطاب کریں گی۔