کانپور (نامہ نگار )میٹرو ومونوریل منصوبے کی کارروائی کا افتتاح کرتے ہوئے اترپردیش کے معاون پروجیکٹ محکمہ نے کانپور کے بہت پرانے مسئلے کو حل کرنے کے مقصد سے امسال سے ریاست میں میٹرو ومونوریل نظام کی کارروائی شروع کرکے مذکورہ اسکیم کی ابتدائی کارروائی شروع کی۔ اس منصوبہ کی وجہ سے کانپور کے عوام کو فائدہ ملے گا۔ منصوبہ کی کارروائی ریاستی حکومت کے ذریعہ شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کانپور کے لوگوں کو دیگر شہروں کی طرح ٹریفک کے مسئلہ سے دوچار ہونا پڑتاہے۔ شہر کے ٹریفک بندوبست کو منظم کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ کانپور کو بھی میٹروپروجیکٹ سے وابستہ کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کانپور کے ٹریفک بندوبست کو دھیان میں رکھتے ہوئے شہر کو عالمی سطح کے تحت ماس ٹرانزٹ سسٹم نافذ کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ مذکورہ نظام موجود ٹریفک نظام سے سستا ہوگا۔ اور اس سے کئی طریقے سے فائدہ حاصل کیا جاسکتاہے جس میں کانپور کے لوگوں کو کم وقت میں محفوظ اور آلودگی سے پاک بندوبست ملے گا۔ اس سلسلہ میں حکومت کے ذریعہ کانپور کے ٹریفک بندوبست کا تکینیکی پہلو دیکھتے ہوئے کانپور ترقیاتی بورڈ کے ذریعہ آئی آئی ٹی کانپور کے ماہرین کے ذریعہ ایک رپورٹ جلد ہی حکومت کو پیش کرنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔ تکنیکی رپورٹ موصول ہونے کے بعد آئندہ کی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ لکھنؤ میں میٹرو ریل اسکیم کو مرکزی حکومت منظوری دے چکی ہے اور میٹروریل کا
کام اسی ماہ سے شروع ہوجائے گا۔