کانپور : کانپور کے سچیندی علاقے میں جمعہ کی شب نقلی ملاوٹی شراب پینے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ 12 دیگر افراد کی حالت نازک ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ سریندر سنگھ نے آج مرنے والوں کے اہل خانہ کے لئے 2 لاکھ روپے اور اسپتال میں زیر علاج افراد کے لئے 50 روپے معاوضے کا اعلان کیا۔
حکام نے ضلع کے ایکسائز انسپکٹر کو فوری طورپر معطل کردیا ہے اور واقعہ کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے ۔ سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ اکھیلیش کمار نے بتایا کہ واقعہ کے بعد باریکی سے جانچ کی جارہی ہے اور ضلع میں شراب کی سپلائی روک دی گئی ہے ۔ متعدد جگہوں سے شراب کے نمونے جمع کرکے معائنہ کے لئے بھیجا گیا ہے ۔
رپورٹوں کے مطابق ڈل گاؤں کی ایک دوکان سے متاثرہ لوگوں نے جو شراب خریدی تھی، وہ ملاوٹی تھی۔ اس دوکان کو بند کردیا گیا ہے اور دوکان کے مالکان فرار ہیں۔ مہلوکین کے اہل خانہ دھرنا پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ مہلوکین کی شناخت راجندر کالا (45)، اومیش شکلا (32)، رتنیش شکلا (40) اور اومیش چندرا (36) کے طورپر کی گئی ہے ۔