کانپور(نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ کانپورنے اترپردیش پاورکارپوریشن کے صدر،منطقائی کمشنر،پروجیکٹ ڈائریکٹراترپردیش پاورکارپوریشن اورپروجیکٹ ڈائریکٹر کیسکوکوارسال کردہ خط میں واقف کرایا ہے کہ کانپورمیں ماہ رمضان کے موقع پر نظم ونسق اورخیر سگالی کا ماحول قائم رکھنے کے پیش نظر بجلی تخفیف کانیا روسٹرنافذ کردیا گیاہے۔ مذکورہ روسٹرکے مطابق کانپور مہانگر میں صبح پانچ بجے سے چھ بجے تک صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک اوردوپہرایک بجے سے تین بجے تک کل چارگھنٹے بجلی تخفیف کرنے کا حکم دے دیا گیاہے یقناًمذکورہ روسٹرمہانگر کے عوام کی ضرورت کے پیش نظر صحیح ہے لیکن یہ دکھا یا گیا کہ مقررہ روسٹنگ کے علاوہ بھی بجلی تخفیف کی جاتی ہے۔مثال کے طورپر ۳۰؍جون کو اچانک بجلی تخفیف کے سبب مہانگر کے کئی مکانات پر جگرناتھ یاترا کے جلوس مقررہ وقت پر نہیں نکالے جاسکتے ہیں اورمسلمانوںکو تراویح کی نماز اداکرنے میں بھی مشکلات پیش آئیں۔اس سلسلے میں کیسکوکے ذریعہ معلوم ہوا کہ ایمرجنسی روسٹنگ کے سبب بجلی تخفیف کی گئی۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ کانپور مہانگر ریاست کا اہم شہر ہے۔اورملی جلی آبادی ہونے کے سبب کانپورحساس ضلع ہے۔ماہ رمضان کے دوران مسلمان روزہ رکھتے ہیں اوررات کے وقت تراویح پڑھتے ہیں اورصبح سحری کے بعد روزہ شروع ہوجاتاہے۔مذکورہ تہواروں پرنظم ونسق وخیر سگالی کا ماحول برقراررکھنے کیلئے بجلی کی فراہمی نہایت ضروری ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے توانائی سکریٹریری سے گزارش کی ہے کہ کانپورضلع کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے کانپور میں ایمرجنسی بجلی تخفیف نہ کی
جائے ۔