کانپور شہر (نامہ نگار)کانپور ٹریفک پولیس کو جدید تکنیک سے آراستہ کردیا گیا ہے۔ نئی تکنیک کے تحت امبروئڈ فون سے فوٹو کھینچنے و کنٹرول روم میں بھیجنے کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے گھر پر جاکر چالان پہنچے گا۔ اس تکنیک کے سبب ٹریفک کے نظام میں ہورہی بدنظمیوں پر روک لگائی جاسکے گی۔ کانپور ٹریفک پولیس کو نئی تکنیک کی سہولیت مہیا کرائی گئی۔ اس کے تحت ٹریفک پولیس کو ہائی ٹیک کرنے کے لئے انہیں امبرائڈفون دیئے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں معلومات فراہم کرتے ہوئے سی او ٹریفک راکیش نائک نے بتایا کہ اب ایسے لوگ جو چوراہوں پر چیکنگ کے دوران پولیس کو دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں یا وہ گاڑیاں جو نوپارکنگ علاقہ میں کھڑی ہوتی ہیں اور دیگر کسی طرح سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں ۔ پولیس صرف اپنے امبرائڈ فون سے تصویر کھینچنے کے بعد اسے کنٹرول روم بھیجے گی اور گاڑی کی پوری تفصیل وپتہ معلوم کرنے کے بعد چالان گاڑی ڈرائیور کے گھر پہنچا دیا جائے گا۔ اس جدید تکنیک کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو امبرائڈ فون سے لیس کیا جائے گا۔ اس موقع پر سی او ٹریفک راکیش نائک، محمود علی، دھرم سنگھ اور ویریندر سنگھ موجود تھے۔