کانپورشہر۔ کانپورمہانگر کے شہری علاقے میں سڑک، پینے کے پانی، سیوراور بجلی وغیرہ بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل کوگھر میں بیٹھ کردرج کرانے اور تیزی سے حل کرانے کیلئے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب کی نگرانی م
یں’ مائی سٹی آن فیس بک‘خدمات کے تحت اب کانپور مہانگر میں قائم اداروں ، سماجی تنظیموں ، پرائیوٹ کمپنیوں، کارپوریٹ اداروں ، مقامی لوگوںکی حصولیابیوں اور سماجی خدمات سے وابستہ خصوصی کاموں کی اہمیت کیلئے مائی سٹی آن فیس بک پر’سرجن‘فیس بک بنایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے فیس بک پرموصول سڑک ،سیوراورپینے کے پانی وغیرہ سے متعلق مسائل کوحل کرنے کاجائزہ لیتے ہوئے مذکورہ ہدایت دی۔
انھوںنے کہا کہ کانپور کے لوگون کو صرف مسائل ہی نہیں بلکہ اپنے خیالات، تجاویز، ضروری معلومات وغیرہ دینے کیلئے فیس بک پرہی موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
سرجن کے تحت کانپور کی خصوصیات اور یہاں سے وابستہ حصولیابیوں کوسال میں ایک مرتبہ کتابچوںکی شکل میںشائع کیاجائے گا۔ تاکہ کانپور کی ایک نئی شناخت قائم ہوسکے۔ ضلع مجسٹریٹ نے مائی سٹی آن فیس بک ویب سائٹ سے منسلک ہونے کیلئے لوگوں سے اپیل کی ہے تاکہ لوگوں کواپنے مسائل تیزی سے حل کرانے اور ضلع انتظامیہ سے براہ راست وابستہ ہونے کا موقع حاصل ہوسکے ۔ کوئلہ نگر ،شبلی روڈ ، کیشو نگر اور گنگا بیراج کے قریب خراب اسٹریٹ لائٹوںکو تیزی سے درست کرانے کیلئے کارپوریشن کے افسران برا، کیشو نگر ، رائے پروا، آریہ نگر، ونوبھا نگر ،قدوائی نگرکے قریب لوگوںکے ذریعہ مائی سٹی آن فیس بک پربھیجی گئی صفائی سے متعلق شکایات کو موقع پر ٹیموںکے ذریعہ فوری اثر سے حل کرانے کیلئے صحت افسر کوہدایت دی ہے ۔جلسہ میںاے ڈی ایم سٹی ، محکمہ تعمیرات عمامہ، کارپوریشن سمیت دیگرافسران موجود تھے۔