پولیس لائن میں ایس ایس پی نے جھنڈا لہرا کر پولیس اہلکاروں کو دلایاحلف
کانپور:۶۹واں یوم آزادی آج کلکٹریٹ میں جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے پرچم کشائی کر کے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر موجود مجاہدین آزادی کو ضلع مجسٹریٹ نے شال اور مٹھائی وغیرہ دیکر سرفراز کیا گیا۔
ڈی ایم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانپور شہر جو کہ مہانگر کے زمرے میں پڑتا ہے اسے ریاست میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ اور صاف شہر کی شکل میں پہچان دلانا ہم سبھی کا مقصد ہے۔ اس کےلئے ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران اور ملازمین کو اپنی ذمہ داری کے تئیں ایمانداری سے کام کرنا چاہئے۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے گزشتہ ۳۱ مئی کو ضلع کو تمباکو سے پاک کئے جانے کے بعد اس سمت میں کوشش کئے جانے اور تمباکو کا مصنوعات کا استعمال نہ کرنے سے متعلق حلف بھی دلایا۔
دوسری جانب ۶۹ واں یوم آزادی تمام شہریوں نے جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔ جگہ جگہ پرچم کشائی کے ساتھ ثقافتی پروگراموں کا اہتمام ہوا۔ سرکاری دفاتر میں پرچم کشائی کر کے مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ پولیس لائن میں ایس ایس پی نے ترنگا جھنڈالہرا کر ایمانداری سے عوام کی خدمات کا حلف دلایا۔ پریس کلب میں عہدیداروں نے پرچم کشائی کرکے ملک کے لئے قربانی دینے والے مجاہدین کو یاد کیا۔