کانپور، 30 جولائی (یو این آئی) کانپور کے ہائی پروفائل جیوتی قتل کیس میں شوہر نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ہی اپنی گرل فرینڈ کے ڈرائیور کی مدد سے اس جرم کو انجام دیا ہے۔ جیوتی کو اتوار کی شب مبینہ طورپر بائک سوار گروپ نے نے اغواء کرلیا تھا جس کو بعد میں مقتول پایا گیا تھا۔ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس ہائی پروفائل قتل کیس کے سلسلے میں پولس پہلے ہی پیوش شیام کو گرفتار کرچکی ہے جسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولس نے پیوش کی گرل فرینڈ کو بھی حراست میں لیا ہے جو پان مسالہ کی دوکان کے ایک مالک کی بیٹی ہے۔ تاہم، اس لڑکی کا ڈرائیور اودھیش اس واقعہ کے بعد سے مفرور ہے جس نے چند جرائم پیشہ عناصر کی مدد سے جیوتی کا قتل کیا تھا۔ پولس اہلکاروں کے مطابق قتل کی واردات کو انجام دیئے جانے کے دن پیوش نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ 100 سے زیادہ مسیج کا تبادلہ کیا اور اس جرم کو انجام دینے کے دوران بھی دونوں رابطے میں تھے۔ پولس ایک دوسری لڑکی کی تلاش کررہی ہے جس کی
شناخت منیشا کے طورپر کی گئی ہے جو پیوش کی دوسری گرل فرینڈ ہے۔