اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے ڈاک ٹکٹ بند ہونے سے کارکنان ناراض
لکھنو:سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن آنجہانی مسز اندرا گاندھی اور آنجہانی راجیو گاندھی کے نام پر جاری ڈاک ٹکٹوں پرمودی حکومت کے ذریعہ روک لگائے جانے پر اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر نرمل کھتر ی نے سخت مذمت کی ہے ۔ ڈاکٹر کھتری نے کہا کہ دونوں وزراے اعظم ملک کی شان تھے اور مودی حکومت ان کی بے عزتی کرنے پر آمادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت تاریخ کو بدلنے اور مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
آنجہانی پنڈت جواہر لعل نہرو ، آنجہانی مسز اندرا گاندھی اور آنجہانی راجیو گاندھی اتر پردیش کے ہیں۔ اور مودی حکومت اتر پردیش کو داغ دار کرنے کی سازش کر رہی ہے۔
ایسے عظیم رہنماو¿ں نے آزادی کی تحریک میں اپنا اہم تعاون دیا تھا اور آزادی کے بعداس ملک کی ترقی کے لئے ہزاروں بے مثال کام انجام دئے ہیں۔ مسز اندرا گاندھی نے ایک طرف جہاں ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر دنیا کے نقشے پر قائم کیا وہیں راجیو گاندھی نے ملک میںاطلاعات ٹیکنالوجی لا کر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہندوستان کو کھڑ اکر نے کا کام کیا تھا۔ ایسے عظیم کاموں کےلئے ان رہنماو¿ں کو ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔