لکھنؤ۔(نامہ نگار)سماجوادی پارٹی کی پالیسیوں اور اکھلیش یادو حکومت کی ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر کانگریس اقلیتی سیل کے چیئر مین محمد طارق صدیقی آج سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئے اس موقع پر وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے سماجوادی پارٹی میں مسٹر صدیقی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شامل ہونے سے پارلیمانی انتخاب میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں آسانی ہوگی۔ سماجوادی پارٹی کے ریاستی ترجمان راجیندر چودھری نے کہا کہ پارلیمانی انتخاب میں سماجوادی پارٹی کو سماج کے تمام طبقوں کے ساتھ سیکولر طاقتوں کی حمایت حاصل ہورہی ہے۔ تمام لوگ آئندہ وزیراعظم کے طور پر ملائم سنگھ یادو کو دیکھنا چاہتے ہیں اسی لئے تمام تنظیموں نے سماجوادی پارٹی کے امیدواروںکو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر چودھری نے مزید کہا کہ آل انڈیا ویشیہ فیڈریشن کے اترپردیش کے صدر نٹور گوئل نے ریاست کے تاجر طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ پارلیمانی انتخاب میں سماجواد ی پارٹی کی حمایت کرتے ہوئے پارٹی کے امیدواروں کو اکثریتی ووٹوں سے ک
امیاب بنائیں اور ملائم سنگھ یادو کو ملک کاوزیراعظم بنانے میں تعاون دیں۔ فیڈریشن کے نائب صدر سشیل اگروال ، صدر خاتون سیل ریتا متل ، تنظیم کے جنرل سکریٹری منوج اگروال نے کی ۔ سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ مسلم مجلس مشاورت اترپردیش کے صدر محمود احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ پارلیمانی انتخابات سیکولر اور فرقہ پرست نظریے کے درمیان ریاست میں سیکولرازم کی لڑائی ملائم سنگھ یادو لڑتے آرہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ متحد ہوکر سماجوادی پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔