بارہ بنکی (نامہ نگار)مقامی کانگریس رکن پارلیمنٹ پی ایل پنیا کے ذریعہ کی گئی بدسلوکی سے ناراض پارٹی کی ایک خاتون عہدیدار نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کانگریس ضلع صدر کو خط ارسال کیا ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق ضلع صدر کو ارسال کردہ خط میں کانگریس پارٹی کی ضلع جنرل سکریٹری شالنی شریواستو نے خط میں تحریر کیا ہے کہ وہ تنظیم کی خاتون عہیدیداران کے ساتھ رکن پارلیمنٹ پی ایل پنیا سے ملنے گئی تھیں اور انہیں یہ بتایا کہ خاتون عہدیداران کو کیا کیا پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔شالنی کے مطابق مسٹر پنیا ان کی باتوں سے مشتعل ہوگئے اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے لگے۔انہوں نے کہا کہ میں الیکشن میں کامیاب ہوں۔اس لئے مجھے خواتین کے مشورے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی مجھے تنظیم کی ضرورت ہے۔ میں پیسہ خرچ کرکے انتخاب میں کامیاب ہونا جانتاہوں۔ مسٹر پنیا کے سلوک سے اتنی تکلیف ہوئی کہ تنظیم کی خاتون عہدیداران نے پارٹی کے عہدہ ورکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن سے ایک ہفتہ قبل خاتون عہدیداران کا اجتماعی استعفیٰ رکن پارلیمنٹ کے لئے سردرد بن سکتاہے۔مرکزی وزیر فولاد سے ان کے تعلقات بھی بہتر نہیں۔استعفیٰ دینے والوں میں وجے لکشمی، منجو سنگھ، سیما موریہ، پ
ونم سنگھ، کنچن لتا،خاتون بیگم، راج رانی وغیرہ خواتین شامل ہیں۔