واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار جیب بش نے آج کہا کہ کانگریس کو ایران پر سے پابندیاں ہٹائے جانے والے معاہدے کو مسترد کرنا چاہئے ۔یہ بات انہوں نے رونالڈ ریگن لائبریری میں تقریر کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے دوران خطاب کہا کہ “ہمیں ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو مسترد کردینا چاہیے ۔ اگر کانگریس ایسا نہیں کرے گی تو یہ کام نئے صدر کو کرنا ہوگا۔ اگر میں امریکی صدر بنا تو فوراً ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو روکنے کا عمل شروع کر دوں گا۔