گورکھپور (نامہ نگار)پیس پارٹی کا ایک جلسہ گوزا جلسہ گاہ میں منقعد ہوا۔ پارٹی کے لیڈران نے کانگریس،بی جے پی، بی ایس پی اور سماجوادی پارٹی کو مفادپرست پارٹی قرار دیتے ہوئے پیس پارٹی کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ حاجی عبدالرزاق نے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورکھپور میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے کانگریس سمیت تما م پارٹیوں کو مسلمانوں کا ووٹ ملتا رہاہے۔ لیکن نتیجہ اس کے برخلاف ہی رہاہے۔ اس لئے ایسی پارٹیوں سے ووٹ دینے سے بہتر ہے کہ پیس پارٹی کو ووٹ دیاجائے۔
حاجی محمد حسن ،ضلع صدر جعفرعلی جپو نے کہا کہ مسلمانوں کو یہ سوچنا ہوگا کہ ان کے حالات کیسے بہتر ہوسکتے ہیں۔سماجوادی پارٹی اور کانگریس مسلمانوں سے ووٹ لینے کے بعد کنارہ کشی کرلی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان پیس پارٹی کو ووٹ دیں گے تو ان کے حالات بہتر ہوں گے۔ صدر نشست کے امیدوار فیض احمد فیضی نے کہا کہ پیس پارٹی قومی اتحاد کے ساتھ ساتھ سماج کے تمام طبقوں کو ساتھ لیکر چلتی ہے۔ جلسہ میں شمیم احمد، سہیل احمد،نونیت سنگھ، ڈاکٹر عبدالرزاق ، اورنگ زیب، شاہ عالم،مقصود احمد،ابتدا حسین،طارق عالم اور امداد حسین وغیرہ
موجود تھے۔