نئی دہلی، 9 مارچ (یو این آئی)کانگریس کی دہلی یونٹ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے ایک دن بعد مسٹر اجے ماکن نے آ
ج یہاں کہا کہ ان کی پارٹی حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی بات کرنے کی بجائے ڈولپمنٹ اورتعمیری سوچ کی سیاست کے عہد اور نئی توانائی کے ساتھ ایک بار پھر اپنے نئے سوچ کا آغاز کرے گی۔ مسٹر اجے ماکن نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس اس وقت مرکز، دہلی اور دہلی میونسپل کارپوریشن تینوں اداروں میں اپوزیشن میں ہے ۔ لیکن پارٹی ان تینوں اداروں کی غیر موثر کارکردگیوں کے خلاف دھرنا اور احتجاج کا راستہ اپنانے کے بجائے وہ حکومت اور انتظامیہ کے اداروں کے ساتھ تعاون کا رویہ اپنائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تیزی سے پھیلنے والی بیماری سوائن فلو کے تئیں عوامی بیداری مہم کے پروگرام چلائے گی، جس کے تحت پارٹی کارکنان دہلی کے 138 میٹرو اسٹیشنوں، بڑی مارکیٹوں، کالجوں اور یونینوں کے آس پاس سوائن فلو کے تئیں بیداری مہم چلائیں گے ۔