لکھنؤ۔(نامہ نگار)رکنیت مہم میں مصروف کانگریس نے جمعہ کو لکھنؤ میں رکنیت مہم کا آغاز کیا۔ ریاستی کانگریس کے صدر ڈاکٹر نرمل کھتری نے اندرا نگر واقع امر پالی چوراہے پر شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ رکنیت کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریاستی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری نے کہا کہ کانگریس کا ہر ممبر ہمارے کنبہ کا ممبر ہے اور کنبہ کے سبھی ممبروں کو اس میں شامل ہوکر لوگوں کو پارٹی کی رکنیت حاصل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا ووٹر بوتھ کی حالت دیکھ ہی اپنا فیصلہ لیتا ہے۔ کیمپ میں جمع بھیڑ اس بات کا ثبوت ہے کہ عام آدمی کانگریس سے جڑنا چاہتا ہے۔ سابق ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ڈاکٹر ریتا بہو گنا جوشی نے کہا کہ اچھے دنوں کا خواب دکھانے والی فرقہ پرست طاقتوں کو رکنیت مہم سے منھ توڑ جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ضمنی انتخابات میں کانگریس کا پرچم بلند کرنے کیلئے بوتھ سطح پر کانگریس کا رکن بناکر پارٹی کو مضبوط کرنا ہوگ
ا۔ اس موقع پر خاص طور سے رام کرشن دیویدی ، ستیہ دیو ترپاٹھی ، ڈاکٹر عمار رضوی، ہریش باجپیٔ،شیام کشور شکل، ستیش اجمانی،رمیش شریواستو،امت شریواستوتیاگی،معروف خان، نقی رضاسمیت دیگر کانگریسی لیڈر وکارکنان موجود تھے۔