بریلی(نامہ نگار) کانگریس کے سابق وزیر جتن پرشاد نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کاراستہ صحیح ہے وہ بہت جلد مرکز میں اکثریت کے ساتھ اقتدار حاصل کرے گی۔ انھوںنے کہا پارٹی کے قول وفعل میںکوئی فرق نہیں ہے ۔ بی جے پی پرتنقید کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ بی جے پی کانگرس کی پالیسویوں پرچل رہی ہے۔ بی جے پی نے اپنی کوئی پالیسی مرتب نہیں کی ہے ۔ بی جے پی نے سات ماہ کی مدت کارمیں کسی بھی نئی اسکیم کاآغاز نہیں کیا۔ بی جے پی نے عوام کوگمراہ کرکے ووٹ حاصل کیا لیکن اب اس کی قلعی کھل رہی ہے ۔انھوںنے کہا کہ بی جے پی کاوہ نظریہ ہے جوآئین کو منقسم کرتاہے ۔بی جے پی
نے اقتدار حاصل کرنے سے قبل مختلف اعلانات کئے تھے لیکن ابھی تک ان پر عمل نہیں کیاگیا۔