بارہ بنکی(نامہ نگار)سابق رکن پارلیمنٹ کملا پرشاد راوت نے زید پوراسمبلی حلقہ کے تحت سیوکی پوروا، بھرتھئی میں منعقد نکڑجلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہ بی ایس پی نے دلتوں کی ترقی کیلئے ڈاکٹر امبیڈکرکی قیادت میں جو کام شروع کیاتھا اس کا انتقام ۲۰۱۴ کے انتخابات کے ذریعہ مرکز میں اقتدارحاصل کرنے کے بعد ہی مکمل ہوگا اوروہ وقت قریب ہے اس لئے آج دلت سماج متحد ہوکر بی ایس پی کے پلیٹ فارم پر مایاوتی کی قیادت میں شانہ بشانہ ان کے ساتھ کھڑا ہوا۔انھوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں دلتوں کی حمایت کرنے لگی ہیں کانگریس گزشتہ ۶۵برسوں سے دلتوں کی حمایت کرنے کادعویٰ کرتی آرہی ہے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد اس نے دلتوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔
کانگریس نے ریزرویشن میں ترقی کے معامل
ے میں بھی دلتوں کودھوکہ دیا ہے لیکن کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ابھی تک دلتوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اوراقتدار پر قابض رہناچاہتے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ضلع کے موجودہ پارلیمنٹ گزشتہ پانچ برسوں سے درج فہرست ذات واقوام قبائل کے چیئر مین ہیں وہ دلتوں کے سامنے بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اورخود دلت ہونے کا دعوہ کرتے ہیں گزشتہ پانچ برسوں میں انھوں نے دلتوں کے مفاد کے سے متعلق کوئی معاملہ پارلیمنٹ نہیں اٹھایا۔ انھوںنے کہا پانچ سال تک غائب رہنے والے رکن پارلیمنٹ اب تین مہینے میں پورے ضلع میں بجلی بندوبست کو درست کرانے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ اس موقع پر فاروق احمد پردھان، انورودھ گوتم بابارمیش پردھان ، براتی لال،رام سنگھ ، امیش کے علاوہ رما شنکر راوت ، برجیش ورما اوررنجنیش سنگھ یادو وغیرہ موجودتھے۔