کانپور(نامہ نگار)بی جے پی کے عام بجٹ کو غریب مخالف اورپٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو غیر ضروری بتاتے ہوئے مہانگرکانگریسی رہمائوں نے مرکزی حکومت کا پتلانذرآتش کیا۔ مہانگرکانگریس نے بی جے پی پر مہنگائی میں اضافہ کرنے والے بجٹ پیش کرنے کا الزام عائد کیاہے پارٹی کے ذریعہ مودی کو راون کی شکل میںدکھاتے ہوئے بقیہ نومرکزی حکومت کے وزراکانام لکھا سروالاپتلانذرآتش کیا گیا۔ کانگریسی رہمائوں نے اس پتلے کو تلک ہال واقع پارٹی دفتر کے نزدیک نذرآتش کیا۔مہانگرصدر ہری پرکاش اگنی ہوتری نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میںخام تیل کی قیمتوں میںاضافہ نہیں ہواہے اس کے باوجود بھی مرکزی حکومت نے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میںاضافہ کردیا۔اس سے منہگائی بڑھے گی۔مودی حکومت جو بجٹ پیش کیا ہے وہ غریبوںکی کمر توڑنے والا ہے۔پروگرام
میںپون گپتا، دنیش ،چندرمنی مشرا، افتخارعلی بیگ موجودتھے۔