لکھنؤ۔(نامہ نگار)نریندرمودی کی ریلی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اترپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر وچیئر مین ٹیلی مواصلات سیل ستیہ دیو ترپاٹھی نے کہا کہ مودی کی ریلی کے دعوووں کی قلعی کھل گئی ہے۔ جس کے تحت ریلی مکمل ط
ور سے ناکام ہوگئی ہے۔ کروڑوں روپئے خرچ کرنے کے بعد بھی لوگوں کا ریلی میں شامل نہ ہونا اس کا بات کا ثبوت ہے کہ ریاست کے عوام مودی کے دوہرے کردار کو سمجھ نہیں سکے ہیں۔
ایک طرف کروڑوں روپئے اور دوسری طرف غریبوں کی بات کرنا یہ دونوں باتیں لوگوں کے سامنے آگئیں۔ مسٹر ترپاٹھی نے بی جے پی سے سوال کیا ہے کہ پارٹی یہ بتائے کہ ۱۵لاکھ لوگوں کو ریلی میں لانے کا دعویٰ کرنے کے باوجود اس کا دسواں حصہ ہی پارٹی ریلی میں لیکر آئی ۔ اس سے یہ واضح ہے کہ ریاست میں نہ تو مودی لہر ہے اور نہ بی جے پی کی تئیں عوام کی دلچسپی مسٹر ترپاٹھی نے مزید کہا کہ انتخابی سروے کے ذریعے سیاست نہیں کی جاسکتی ۔ پالیسیوں کی ٹھوس بنیا د پر ملک کے عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے۔ جس طرح کانگریس پارٹی مسلسل کررہی ہے۔