نئی دہلی (یو این آئی)عام آدمی پارٹی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کانگریس نے اپنے کارکنوں کو متحد رکھنے کے لئے آج ایک ٹول فری نمبر جاری کیا جس پر مسڈ کال دینے سے ان کا موبائل ، پارٹی کے سنٹر سے جڑجائیں گے اور انہیں پارٹی کی اہم معلومات ایس ایم ایس سے ملتی رہیں گی۔کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے ذہن کی پیداوار قرار دیتے ہوئے اس نمبر کا اعلان پارٹی ترجمان اجے ماکن نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹول فری نمبر ۱۸۰۰۲۰۸۲۰۲۰پر کانگریس کارکنان مسڈ کال دے کر اپنا نمبر درج کراسکتے ہیں اور وہ ایک سنٹرل سرور سے جڑجائیں گے۔
مسٹر ماکن نے کہا کہ آئندہ یہ سروس کو مختلف زبانوں میں بھی شروع کی جائے گی تاکہ ریاستوں کے لوگوں سے انہیں
کی زبان میں بات چیت کی جاسکے۔