گورکھپور (نامہ نگار)جس طرح کانگریس کے ضلع وشہر صدر نے کارکنان کی مخالفت پر سنجیدگی سے غور کیا ہے اگر اسی طرح کارکنان کے مطالبات پر غور کیا ہوتا تو آج یہ حالات پیدا نہ ہوتے ۔ کارکنان اور عہدیداران کو نظرانداز کرنے پر ہی انہوں نے سڑکوں پر اتر کر مخالفت کا راستہ اختیار کیا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار کانگریس کے ضلع جنرل سکریٹری رئیس احمد خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے ضلع صدر ڈاکٹر سید جمال احمد اور شہر صدر ارون کمار اگرہری کو اپنی حد میں رہ کر بیان دینے کی نصیحت دی۔مسٹر احمد نے کہا کہ برسوں سے پارٹی سے وابستہ کارکنان کا پارٹی میں کوئی مقام نہیں ہے اور نہیں ان کا کوئی وقار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نرمل کھتری اور ریاستی انچارج مدھوسودن مستری کانگریس پارٹی کو کمزور کرنے کا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کو کانگریسی ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔