لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ ریاستی کانگریس صدر ڈاکٹر نرمل کھتری نے گنے کی سہارا قیمت میںاضافہ نہ کئے جانے پر ریاستی حکومت کی مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر کھتری نے حکومت کے اس قدم کو بدقسمتی بھرا بتاتے ہوئے فوری فیصلہ پر غور کرنے کا مطالبہ کی
ا ہے۔ پارٹی ترجمان آر پی سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے گنا کسانوںکے خلاف اور شکر مل مالکان کی حمایت میں فیصلہ نے ثابت کر دیا ہے کہ ریاستی حکومت اور شکر مل مالکوںکے درمیان ساز باز ہے۔ یہی نہیں گنا قیمت ادائیگی کے جس نظام کو کابینہ نے منظوری دی اس سے گنا کسانوں کی پریشانیاں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہیں اس کاخمیازہ گنا کسانوں اور ان کے کنبہ کو بھگتنا پڑے گا۔ اس نظام سے کسانوں میں بے چینی اور احساس کمتری پائی جا رہی ہے جس کا اثر گنے کی فصل کی پیداوارپر بھی پڑے گا۔ یہی نہیں آئندہ برسوں میں گنا کسان گنے کی پیداوار کرنے سے بچنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے کسان مخالف رویے کو بدل کر کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت دینے کامطالبہ کیا۔