لکھنو(نامہ نگار)ریاستی کانگریس نے لکھنو¿ صدر تحصیل کو دیویٰ روڈ پرمنتقل کرنے کی مخالفت کررہے وکلاءپرلاٹھی چارج کی سخت مذمت کی ہے ۔پارٹی ترجمان سدھارتھ پریہ سریواستونے وکلاپر ہوئے لاٹھی چارج کی واردات کی سخت الفاظ میں مذمت کی انھوںنے الزام لگایا کہ سماج وادی پارٹی حکومت میں انتظامیہ پوری طرح لاچار ہوگیاہے ۔انھوںنے کہا جس طرح سے گذشتہ سنیچر اور آج پولیس نے وکلاءپرلاٹھی چارج کیا وہ بدقسمتی ہے ۔پولیس نے وکلاءپرلاٹھی چارج کرکے افراتفری کاماحول پیداکیا۔اس معاملے کوپرامن طریقے سے نمٹایاجاناچاہئے تھا۔ جس سے
عام آدمی پریشانیوں سے بچ جاتا۔
اسے لے کروکلاءمخالفت کررہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کوچاہئے کہ وہ اس معاملے پردونوں فریق کوآپس میں بٹھا کرپرامن تصفیہ نکالے ۔