نئی دہلی: کانگریس نے ایک ماہ کے اندر کھانا پکانے کی گیس کے رعایتی سلنڈر کی قیمت میں لگاتار دوسرے اضافہ کی مذمت کی ہے اور اسے متوسط طبقہ کی آمدنی پر حملہ قرار دیا ہے ۔تازہ اضافہ کے بعد سبسڈی والا سلنڈر 21 روپے مہنگا ہوگیا ہے یہ ایک ماہ میں دوسرا اضافہ ہے
۔سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی نے ٹوئیٹ کیا ہے ”دو مرتبہ کے اضافہ کے بعد سلنڈر 39 روپے مہنگا ہوچکا ہے ”۔”لگاتار دوسرے اضافہ سے مودی جی نے متوسط طبقہ کی آمدنی پر وار کیا ہے ”۔اس میں شکایت کی گئی ہے اس سے گھریلو خرچ بڑھا ہے جو گھریلو بجٹ کے باہر ہے ۔