نئی دہلی:کانگریس نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان پر الزام لگایا ہے کہ انھون نے اپنی شبیہ بہتر بنانے کے لئے 150 کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔اس نے اس گھپلے پر وزیر اعظم نریندر مودی خاموشی پر سوال اٹھائے ہیں۔ اپوزیشن پارٹی نے کل رات اپنے ٹوئیٹر پیج پر کہا کہ ‘‘ اپنا چہرہ چمکانے کے لئے شیوراج سنگھ چوہاں جی نے 150کروڑ روپئے اگیات لوگوں پر خرچ کر دیئے لیکن مودی جی ابھی بھی چپ ہیں۔’’اس نے کہا کہ 227 ویب سائیٹوں کو 12 کروڑ73لاکھ23ہزار527روپئے جبکہ 59 چینلوں کو 80کروڑ 53لاکھ 68ہزار 306روپئے ادا کئے گئے ۔مقامی چینلوں کو 73کروڑ اور نیشنل چینلوں کو دو کروٹ روپئے ادا کئے گئے ۔پارٹی نے وزیر اعظم کی گزشتہ سال 5 مئی کی تقریر کا بھی حوالہ دیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ گزشتہ سال سے (جب سے انکی حکومت قائم ہوئی ہے )ملک کے کسی بھی حصے میں گھپلے یا اقربا پرسستی کی رپورٹ نھیں ہے ۔ کانگریس نے وزیر اعظم کے دعوے کا مذاق اڑاتے ہوئے طنز کیا کہ ‘‘ دیکھئے مودی جی ویاپم کے بعد شیوراج سنگھ کا ایک اور گھوٹالہ۔’’ اپوزیشن پارٹی نے فقرہ کسا‘‘ مودی جی کا ساتھ، شیوراج کا وکاس۔’’