نئی دہلی:حکومت نے پارلیمنٹ میں دو دن سے ہنگامہ کر رہی کانگریس پر آج الزام لگایا کہ وہ کارروائی میں خلل ڈال کر پارلیمنٹ سے عدلیہ کو دھمکی دے رہی ہے ۔پارلیمانی امور کے وزیر وینکیا نا ئیڈو نے لوک سبھا میں کانگریس لیڈرملیکا ارجن کھڑگے کے حکومت پر ظلم، آمریت اور بدلے کی نیت سے کام کرنے کے الزام کے جواب میں کہا کہ کانگریس پارلیمنٹ سے عدلیہ کو دھمکانے کا کام کر رہی ہے ۔اس طرح کی کوششیں جمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں ہے ۔ کانگریس ایوان میں اپنا کردار صحیح طریقے نہیں نبھا رہی ہے اور وہ مینڈیٹ کو مسترد رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عام انتخابات میں ملی کراری شکست سے مایوس ہے ۔ وہ اپوزیشن کا کردار اداکر پانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے ۔ اس کے 30-40 افرادپارلیمنٹ میں 500 لوگوں کی آواز دبا رہے ہیں۔ یہ اس کا آمرانہ رویہ ہے اور وہ عوام کی توہین کر رہی ہے ۔ ملک کو گمراہ کیا جا رہا ہے ۔ مسلسل ہنگامہ کرکے پارلیمنٹ کو متاثر کیا جا رہا ہے ۔ اس سے قبل لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے ہنگامہ کر رہے کانگریس کے ارکان کو اپنی سیٹ پر جانے کے لئے کہا لیکن وہ نہیں مانے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ متنبہ کر رہی ہیں کہ رکن ہنگامہ نہ کریں اور وہ ایوان کی کاروائی متاثرنہ کریں۔