فتح پور؍بارہ بنکی (نامہ نگار)۱۲۹برسوں کی تاریخ میں کانگریس پارٹی نے کبھی مذہب اور ذات کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کا کوئی بھی کام نہیں کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کی باوقار تاریخ ہے۔ باقی سیاسی پارٹیوں کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مقامی رکن پارلیمنٹ اور کانگریس امیدوار ڈاکٹر پی ایل پنیا نے ترقیات بلاک نندورا میں عوامی رابطہ کے دوران گاؤں انواری، پڈری،محمود پور بنوگاوغیرہ گاؤں میں کیا۔کانگریس پارٹی کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ مسٹر پنیا نے کہا کہ ترقیاتی بلاک نندوراپارلیمانی حلقہ کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ برسوں کے مدت کار میںمسلسل کوشش کے بعد بھی علاقہ کی جو ترقی کرنے کی خواہش تھی وہ پوری نہیں ہوسکی ہے۔لیکن جو مضبوط بنیاد میری کوششوں سے اسمبلی حلقہ کرسی میں رکھی گئی ہے اس کے بہتر نتائج اسکیمیں مکمل ہونے کے بعد ظاہر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی حلقہ کرسی کا ایک بھی گاؤں ایسا نہیں ہوگا جو بجلی کی روشنی سے روشن نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پیگواں میں کلیانی ندی پر پل کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔اس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو آ
مدورفت میںسہولیت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سڑک اسکیم کے تحت بہتر سڑکوں کی تعمیر، بچوں کی تعلیم کے لئے پرائمری اسکولوں کی منظوری،صحت مراکز پر ڈاکٹروں کی دستیابی یقینی کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سماج کے سب سے کمزور طبقوں اور معذوروں کو وہیل چیئر، ٹرائی سائیکل،واکنگ اسٹک ،سماعت کی مشین،مہیا کرائی جائے گی۔اس موقع پر نظرالدین عرف کلو پردھان،عامر قدوائی، سرجو شرما،چودھری وسیم، ادے بھان راوت،محمد فاروق،پردھان شمس الدین، سچن موریہ،منگل جیسوال وغیرہ موجود تھے۔