لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔پان کسان یونین کی قیادت میں عہدیدان کا ایک جلسہ ہوا جس میں تبادلہ خیال کے بعد کانگریس کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ جلسہ عالم باغ میںواقع صدر دفتر میں ہوا۔ جلسہ کی صدارت جے نرائن چورسیا نے کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی اور حکومت ہند کی کوششوں سے جو رقم اور تکنیکی معلومات پان پیداوار کسانوں کو دی گئی ہے اس سے کسانوں کی حالت میںسدھار آیاہے۔ جلسہ میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیا کہ چورسیا سماج آئندہ پارلیمانی الیکشن میں کانگریس کی حمایت کرے گاجس نے چورسیا سماج کے مفادمیں کام کئے ہیں۔