لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ کانگریس پارٹی کے سینئر و اہم لیڈران کے ذریعہ کل مختلف پارلیمانی حلقوں کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی کانگریس کے ترجمان آرپی سنگھ نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ جونپور اور پرتاپ گڑھ پارلیمانی حلقوںمیں کانگریس امیدواروں کی حمایت میں جلسوں کو خطاب کریں گے۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ مرکزی اقلیتی امور کے وزیر کے رحمان خان وارانسی میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں انتخابی پروگراموں میںشامل ہوں گے۔
ترجمان نے بتایاکہ رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹ کھلاڑی اظہر الدین امبیڈکر نگر ، بلیا، غازی پور، چندولی اور وارانسی پارلیمانی حلقوں میں کانگریس امیدواروں کی حمایت میں انتخابی جلسوں کوخطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ راج ببر پرتاپ گڑھ پارلیمانی حلقہ اور رامپور خاص اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب اور وارانسی پارلیمانی حلقہ میں کانگریس امیدوار کی حمایت
میں انتخابی جلسوں کو خطاب کریں گے۔