لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ موہن لال گنج کے بلسنگھ کھیڑا گاؤںکے پرائمری اسکول میں جمعرات کو خاتون کی آبروریزی اور قتل کئے جانے کے معاملہ پر کانگریس کے وفد نے موہن لال گنج جاکر واردات کی معلومات حاصل کی۔ ریاستی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری کی ہدایت پر پہنچے وفد نے جمعہ کو جائے واردات پر حالات کی معلومات حاصل کر کے ریاستی صدر کو واقف کرایا۔ جائے واردات سے واپسی پر وفد نے گورنر کو عرضداشت سونپ کر آبروریزی اور قتل کے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ گورنر کو مخاطب عرضداشت میں ریاست میں قتل، ڈکیتی، آبروریزی اور اجتماعی آبروریزی جیسی واردات میں بے تحاشہ اضافہ پر تشویش ظاہر کی گئی۔ وفد نے کہا کہ امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن کی آمد پر موہن لال گنج علاقہ میں زبردست پولیس اور سلامتی دستوں کے باوجود بدمعاشوں نے واردات انجام دے کر ثابت کر دیا ہے کہ بدمعاشوں کے حوصلے بلند ہیں۔ عرضداشت میں قصورواروں کو فوراً گرفتار کرنے اور متوفیہ کے دو نابالغ بچوںکے مستقبل کی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے معقول معاوضہ کیلئے ریاستی حکومت کو ہدایت دینے کامطالبہ کیا گیا ہے۔ وفد میں شہر کانگریس کے سابق ص
ر امت شریواستو تیاگی، وجے بہادر، پرمود سنگھ، گورو چودھری، سنتوش شریواستو، رام گوپال سنگھ، منو سنگھ و دیگر عہدیدار شامل تھے۔