سدھارتھ نگر(نامہ نگار)کانگریس پارٹی پر بدعنوانیوں کا الزام عائدکرتے ہوئے آج ۳۵؍کارکنان نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیااور بی ایس پی میں شمولیت اختیارکرلی۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کانگریس نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا ہے جو رفرقہ ذہنیت سے متاثرہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ۳۰؍اپریل کو سابق وزیراعلیٰ مایاوتی کی آمد پربی ایس میں شامل ہوں گے۔ضلع پنچایترکن فیروز عالم نے بتایا کہ وہ بی ایس پی کی پالیسیوں سے متاثر ہیںکیونکہ بی ایس پی تمام طبقوں کو ساتھ چلنے والی پارٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کا مستقبل روشن ہے۔ لوگوں کو بی ایس پی میں اپنا مستقبل روشن دکھا ئی دے رہا ہے۔ استعفیٰ دینے والوں میں ضلع صدر ظہیر صدیقی، سمیت ۳۵؍کانگریسی کارکنان اس فہرست میں شامل ہیں۔