اکثر پانی نہاتے وقت یا سوئمنگ کے دوران کان میں پانی چلا جاتا ہے. جس سے آپ کو کافی پریشانی ہوتی ہے. کان میں پانی چلے جانے پر آپ انگلی کے سہارے اسے نکالنے کی کوشش کرتے ہیں یا گھنٹوں گردن ٹیڑھی کئے بیٹھے رہتے ہیں. لیکن کیا آپ جانتے
ہیں کہ بیرونی چیزوں سے پانی نکالنے کی کوشش میں انفیکشن کا خطرہ ہو سکتا ہے.ماہرین کے مطابق کئی بار شخص کے کان میں پانی جاتا نہیں ہے بلکہ اسے صرف احساس ہوتا رہتا ہے. ویسے اگر پانی چلا بھی جائے تو خود بہ خود نکل آتا ہے. پانی جانے پر کسی چیز کے ذریعہ اسے نکالنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے ورنہ بیرونی انفیکشن کا خطرہ ہو سکتا ہے.
اس لئے کان میں پانی چلے جانے پر بار بار کان کو نہیں مسلنا چاہئے. پانی اپنے آپ کان سے نکل جائے گا.مزید تکلیف ہو یا کان میں کسی دوسری قسم کا مرض ہو تو ماہر سے رابطہ کرنا چاہئے. سوئمنگ کرتے وقت کان میں ایئر پلگ لگا سکتے ہیں لیکن جن کے کان کے پردے میں سوراخ ہو یا کان سے مواد آتی ہو، انہیں سوئمنگ نہیں کرنی چاہئے.