مظفرنگر(بھاشا)مظفرنگرضلع میں ایک کانسٹبل اورسابق ہوم گارڈ کو خود کو ٹریفک پولیس ملازم بتانے اورگاڑی چلانے والوں سے غیر قانونی رقم وصول کرنے کے الزام میںگرفتارکرلیا گیا ہے ایس ٹی ٹریفک یوگیندرسنگھ نے بتایاکہ کانسٹبل شیش پال اوربرخاست ہوم گارڈ نریش کمارکو کل گرفتارکرلیا گیاتھا دونوں خود کو ٹریفک ملازم بتاکر گاڑی چلانے والوں سے ناجائز رقم وصول کررہے تھے انھوں نے بتایا
کہ ان کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل اورغیر قانونی پستول برآمد کیا گیاہے۔مسٹرسنگھ نے بتایاکہ نریش کمار کو پہلے بھی مذکورہ جرم کرنے کے الزام میںبرخاست کردیاتھا انھوں نے بتایاکہ انھیں کچھ گاڑی چلانے والوں سے شکایت موصول ہوئی ہے ۔ اس کے بعد دونوں کو غیر قانونی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا۔ مسٹرسنگھ نے بتایاکہ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیںگرفتارکرلیا گیاہے۔