کانپور(نامہ نگار)ایڈیشنل سکریٹری آلوک رنجن کے جائزہ جلسہ میں شہر کے قانونی نظام کی خرابی کی اطلاعات ملی۔یہ اطلاعات ملتے ہی انتظامیہ نے ایس ایس پی کے ایس ایمینول کا تبادلہ کیا۔اوران کی جگہ پر آگرے کے ایس ایس پ
ی شلبھ ماتھور کو تعینات کردیا۔اورترقی پاکر ایس ایس پی کے عہدے پر فائزروہت مشرا کا تبادلہ مسترد کردیا گیا۔ایڈیشنل سکریٹری اوراے ڈی جی لاآینڈ آڈرمکل گوئل شہر منڈل کے ترقی اورقانونی نظم ونسق کا جائزہ لینے آئے تھے۔جائزے کے دوران شہر میں تھانوں کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ متاثرین کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے انھیں پریشان کئے جانے کی شکایات موصول ہوئی۔شہر کے پولیس دوستوں کی حقیقت بھی ان کے سامنے آئی جس کی رپورٹ جائزہ کمیٹی کے جلسہ کے بعد افسران نے وزیراعلیٰ کو پیش کردی۔
قانونی نظام میں خامیاں ملنے پر انتظامیہ نے سخت فیصلہ لیتے ہوئے ایس ایس پی کے سنیل کا تبادلہ کردیا۔اوران کی جگہ آگرے کے ایس ایس پی شلبھ ماتھورکو ذمہ داری سونپ دی گئی ۔اس کے علاوہ انتظامیہ نے ایس ایس پی روہت مشرا کاتبادلہ بھی مسترد کردیا۔ان کی جگہ دویندرپرتاب نارائن پانڈے کو بنارس کا پروٹوکول ایس ایس پی بنایاگیا۔