بارہ بنکی (نامہ نگار)انڈین نیشنل کانگریس پارٹی قول میں نہیںعمل پریقین رکھتی ہے ۔ کانگریس نے کبھی ملک کو توڑنے کاکام نہیںکیا۔ جبکہ بی جے پی اوراس کے رہنماخیرسگالی کی جڑوں کوکمزور کرکے ملک میں نفرت کاماحول پیدا کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ملک کی ترقی متاثر ہورہی ہے ۔ملک اور ملک میں رہنے والے لوگ کانگریس کے اقتدارمیں ہی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس کے لئے ہمیں قربانی دے کرکانگریس پارٹی کومضبوط کرکے اقتدار میں لانا ہوگا۔ مذکورہ خیالات کااظہار قومی درج فہرست ذات واقوام قبائل کمیشن کے چیئر مین ورکن پارلیمنٹ ڈاکٹرپی ایل پنیا نے شہر کانگریس کمیٹی کے خازن ہری شنکر رستوگی کی رہائش گاہ پرمنعقد شہرکانگریس کمیٹی کے جلسہ میں کیا۔جس کی صدارت شہر کانگریس صدرمحمدعرفان قریشی اورنظامت شہر نائب صدر راجندرسونی نے کی ۔جلسہ میں مہمان خصوصی کے طورپرضلع کانگریس کمیٹی کے صدرامرناتھ مشرانے شرکت کی ۔
جلسہ کوخطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ مسٹر پنیانے کہاکہ ملک کے عوام بخوبی سمجھ گئے ہیں کہ گذشتہ پارلیمانی انتخاب کے دوران بی جے پی نے غلط بیانی کے ذریعہ اقتدار حاصل کیاتھا۔ پارٹی اور اس کے رہنمائوںکی اپنی فکر نہیں ہے ۔جس کی وجہ سے آج ملک کے عوام پریشان ہیں۔ ایسی سیاسی پارٹی جس کی بنیاد غلط بیانی پرہو اس سے مضبوط تنظیم ہی مقابلہ کرسکتی ہے۔