لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ریاستی کانگریس کے صدر ڈاکٹر نرمل کھتری جمعہ کو ریاستی دفتر میں کانگریسیوں سے ملاقات کریں گے۔ وہ کل دوپہر اگست کرانتی دیوس پروگرام میں شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ ریاستی دفتر میں یو پی اے حکومت کے نافذ زمین تحویل قانون میں مبینہ طور سے این ڈی اے حکومت کی مجوزہ تبدیلی پر منعقد نشست میں حصہ لیں گے۔ نشست کے بعد ڈاکٹر کھتری مالویہ نگر وارڈ میں شہر خواتین کانگریس کی جانب سے منعقدہ خواتین کے تحفظ پر ہونے والی نشست میں شامل ہوں گے۔