کانپورشہر( نامہ نگار)سول نواب کمپائونڈ،مچھلی والااحاطہ میں کانگریس کی رکن سازی مہم کاآغازکیاگیا۔مہم کے تحت شہر کانگریس صدراگنی ہوتری نے کہا کہ رکن سازی مہم کے ذریعہ عوام کی پریشانیوں اورمسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔نیشنل ڈیلیگیٹ این ایس یوآئی ابھینوتیواری نے کہا کہ رکن سازی مہم کے ذریعہ کانگریس اپنی زمین طاقت وایماندارکارکنان کو واپس لانے کی کوشش کرے گی۔علاقائی صدر کنشک پانڈے نے کہا کہ پوری ریاست میں رکن سازی مہم این ایس یو آئی کے ذریعہ شروع کی جارہی ہے۔مہم کے ذریعہ کانگریس کو مضبوط بنایاجائے گا۔اس موقع پر ابھینو تیواری،ہریش گپتا،علی شان خان،جہاںگیرخان،محمدنعیم خان،ابھیشیک سنگھ اورمنصب علی خان وغیرہ موجود تھے۔