اس سہولت کا اہتمام الدعوہ مرکز ریاض نے کیا ہے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کی اہم اور معتبر ترین کتب بخاری و مسلم اب سمارٹ فون پر بھی دستیاب ہو گئی ہیں۔ ی
ہ خدمت سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم الدعوہ مرکز نے انجام دی ہے۔
اب نئے ” ایپ ” کی بدولت عامتہ الناس ان دونوں کتب کی ریکارڈ کر دی گئی احادیث سن سکیں گے اور سفرو حضر میں احادیث سے استفادہ کر سکیں گے۔
اس منصوبے کے سپروائزر فلح بن محمد الصغیر کا کہنا ہے ” ایپ کے ذریعے لوگوں کو یہ احادیث ڈاون لوڈ کرنے اور باہم شئیر کرنے کی بھی سہولت ہو گی۔” اسی طر ح اہم موضوعات کے اعتبار سے بھی احادیث کو ترتیب دی گئی ہے۔
سپروائزر کے مطابق لوگوں کو موضوعات کے اعتبار سے مرتب کردہ فہرست اس طرح تیار کی گئی ہے کہ ایک ہی کلک کے نتیجے میں مطلوبہ موضوع سامنے آ سکتا ہے۔ ”
الصغیر کے بقول ” ہم نے السنہ کے حوالے سے بھی ” ایپ” کی مدد لی ہے ، السنہ نیٹ ورک ریڈیو کے نام سے ایک سہولت فراہم کی ہے ۔ ” خبر کے آخر میں متعلقہ لنکس بھی دیے جا رہے ہیں۔