لکھنو¿:راجدھانی لکھنو¿ کے سماجی کارکنان نے کیرل حکومت کے طالبانی فرمان کے خلاف گاندھی مجسمہ پر مظاہرہ کرکے ضلع انتظامیہ کو عرضداشت سونپی۔ مظاہرے کی قیادت کررہے برجیش نے بتایا کہ کیرل حکومت نے کتوں کو مارنے کا فرمان جاری کیا ہے۔ وہاں کتوں کا سرعام قتل کیا جارہاہے جو قابل مذمت ہے۔
انہوںنے کہا کہ جس ملک میں یہاں کی حکومتیں باہر کے لوگوں کو آنے کا دعوت نامہ دیتی ہیں وہیں جانوروں کے ساتھ اتنی بے رحمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کتوں کی تعداد زیادہ ہورہی ہے تو حکومت ان کی نسبندی کرے جس سے آبادی میں اضافے پر روک لگے گی۔ ان کو مارے جانے سے سب حیران ہےں۔
کارکنان نے بتایا کہ ہمارے ہی ملک میں مختلف نسل کے کتوں کو گھروں کی رکھوالی کے لئے پالا جاتاہے۔ لیکن کیرل کی حکومت ان کا قتل کروارہی ہے۔ کارکنان نے کہا کہ اگر کتوں کے قتل پر جلد پابندی نہیں لگائی گئی تو ہم سبھی کو تحریک کے لئے مجبور ہونا پڑے گا۔ اس دوران وشاکھا ، ابھینو سمیت کئی سماجی کارکن موجود تھے۔