لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ نگوہاں پولیس نے ناجائز شراب کی تجارت کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے، پولیس نے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیاہے لیکن گروہ کے تین افراد فرار ہیںجن کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ جلد ہی وہ بھی گرفتار کرلئے جائیں گے۔ نگوہاں پولیس نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ چندی کھیڑا میں کثیر مقدار میں ناجائز شراب بنانے کی تجارت ہو رہی ہے۔ شراب بنانے کے بعد سے بڑی تعداد میں نگوہاں کے علاوہ بارہ بنکی، ملیح آباد، رحیم آباد، مال اور کاکوری جیسے علاقوںمیں فروخت کی جا رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس حرکت میں آگئی اور فورس کے ساتھ گاؤں کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ پولیس کے آنے کی بھنک ملتے ہی وہ لوگ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے جس میں گروہ کا سرغنہ چندی کھیڑا کارہنے والا سریندر کمار راوت پولیس کی گرفت میں آگیا۔ پولیس نے موقع سے شراب کی کثیر تعداد میں شراب کے کین برآمد کئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ سریندر کا گروہ ناجائز شراب کی تجارت کر رہا تھا اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کے نام اور پتے سریندر نے بتا دیئے ہیں اور پولیس انہیں تلاش کر رہی ہے۔ تفتیش میں سریندر نے قبول کیا ہے کہ نگوہاں میں دیسی ٹھیکہ کے علاوہ قرب و جوار کے دیہی علاقوں میں شراب بناکر فروخت کرنے کا کاروبار کر
تا ہے۔