محکمہ آبپاشی کے ایگزیکٹیو انجینئرکے گھر پر فائرنگ کا معاملہ
گورکھپور:محکمہ آبپاشی کو ایگزیکٹیو انجینئر کے گھر پر رنگداری کےلئے چندن گروہ کے ذریعہ کروائی گئی فائرنگ کے معاملے میں کرائم برانچ گورکھپور میں اسکول منیجرکے بیٹے کو حراست میں لیا ہے۔ الزام ہے کہ اسکول منیجرکے بیٹے کا موبائل نمبر کااستعمال دھمکی اور میسیج کےلئے کیا گیا تھا۔حالانکہ پولیس افسران کے سلسلے میں کچھ بھی بولنے سے انکار کر رہے ہیں۔
شاہ پور پولیس نے چندن اور اس کے نامعلوم ساتھیوں پر رقم کی وصولی پر جان لیوہ حملہ کرنے اور دھمکی کی دفعات میں مقدمہ درج کیا تھا۔
کشی نگر میں تعینات آبپاشی محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر بھانو سنگھ کا شاہ پور تھانہ علاقے کے گنگا نگر رہائش گاہ پر ۱۴ اگست کی شب دو موٹر سائیکل سے پہنچے چار بدمعاشوں نے ان کے گھر کے سامنے چار راو¿نڈ فائرنگ کر کے گیٹ کے اندر تحریر پھینک کر فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع پولیس کو دینے کے بعد جب بھانو سنگھ گیٹ پر پہنچے تو جیل میں بند چندن سنگھ کے نام کے ۸ خطوط بھانو سنگھ کو ملے تھے۔ جس میں پانچ لاکھ روپئے کے مطالبے کے ساتھ ٹھیکہ دلانے کی مانگ بھی کی گئی تھی۔