مظفرپور: بہارمیں مظفر پورضلع کے میناپور تھانہ علاقے کے دھرم پور گاؤں کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 77پر بدمعاشوں نے آج کرانہ تاجر کو گولی مارکر زخمی کرنے کے بعد 90ہزار روپے لوٹ لئے ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سیتامڑھی ضلع کے رنی سیدپور تھانہ کے اولی پورتھانہ گاؤں کے رہنے والے کرانہ تاجر بسنت کمار موٹر سائکل سے مظفر پور بازار جارہے تھے اسی وقت دھرم پور گاؤں کے نزدیک پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے موٹر سائکل سوار بدمعاشوں نے ہتھیار سے ڈرا کر انہیں روک لیا اور لوٹ مار کی کوشش کی۔مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے تاجر کو گولی مارکر زخمی کردیا اور ان کے پاس سے روپے سے بھرا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی تاجر کو مظفر پور کے شری کرشن میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔پولیس بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے ۔